دنیا
دنیا کی نصف آبادی کو سال کے آخر تک خسرہ کی وباء کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے: عالمی ادارہ صحت
عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو سال کے آخر تک دنیا کے نصف سے زیادہ ممالک کو خسرہ کی وبا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے سینئر مشیر نے جنیوا میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ اس سال کئی ممالک میں لوگوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے نہیں لگائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ اگر ہم نے جلد ویکسین نہ پہنچائی تو ان علاقوں میں خسرہ پھیل سکتا ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال دنیا بھر میں خسرہ کے کیسز کی تعداد 79 فیصد بڑھ کر 300,000 سے زیادہ ہو گئی۔