پاکستان

سندھ اور پنجاب میں سیاسی جماعتوں کو نشستوں کی الاٹمنٹ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ اور پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف (آئی پی پی) کی خواتین اور غیر مسلموں کے لیے مخصوص نشستوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جس کے مطابق پیپلز پارٹی کو خواتین کی 20 اور اقلیتوں کے لیے 6 نشستیں الاٹ کی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستوں پر ایم کیو ایم پاکستان کے 6 اور جی ڈی اے کا ایک رکن منتخب ہوا ہے۔ جبکہ سندھ اسمبلی میں اقلیتی نشست پر ایم کیو ایم پاکستان کے دو ارکان منتخب ہوئے ہیں۔ پنجاب صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے مسلم لیگ ن کی 36، پیپلز پارٹی کی 3، ق لیگ کی 2 اور آئی پی پی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کی 66 میں سے 42 خصوصی نشستیں الاٹ کی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button