انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکارہ راکل پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

بھارتی اداکارہ راکل پریت سنگھ اور اداکار اور پروڈیوسر جیکی بھگنانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق اداکارہ اور اداکار گوا کے ایک پرتعیش مقام پر شادی کے بندھن میں بندھے اور ان کی مرکزی تقریب میں شوبز کی کئی شخصیات نے شرکت کی۔
دونوں پچھلے کچھ سالوں سے رشتہ میں تھے اور دونوں نے پہلے ہی شادی کرنے کا اشارہ دیا تھا۔
بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق راکل پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی نے سندھی اور پنجابی روایات کے مطابق شادی کی تقریبات منعقد کیں۔
شادی کی تقریب میں کاروباری شخصیات سمیت شوبز کی کئی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
شادی کے بعد دونوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرکے اپنی شادی کی تصدیق کی۔
جس پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے انہیں مبارکباد دی۔
دونوں نے شادی کے لباس کی ایک ہی تصویر شیئر کرکے تصدیق کی۔
21 فروری کو ان کی شادی ہوئی اور دونوں ہمیشہ کے لیے ایک ہو گئے۔
واضح رہے کہ راکل پریت سنگھ کا تعلق سکھ پنجابی خاندان سے ہے جب کہ جیکی بھگنانی کا تعلق سندھی ہندو خاندان سے ہے۔
دونوں نے اب تک تقریباً ایک درجن بالی ووڈ اور دیگر زبانوں کی فلموں میں کام کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button