پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

سی ڈی اے ناجائز تجاوزات، غیر قانونی تعمیرات اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر آپریشن

: اسلام آباد شہر میں غیر قانونی تعمیرات اور بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد کرانے کے لئے چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی ہدایت پر تیزی سے کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں. اس سلسلے میں بلڈنگ کنٹرول سیکشن نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ مل کر ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے سواں گارڈن ہاسنگ سوسائٹی اور زون فور میں واقع غوری ٹان میں بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کی مد میں غیر قانونی تعمیرات کرنے کے جرم میں سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد عمارات کو سر بمہر کردیا.تفصیلات کے مطابق بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر سواں گارڈن ہاسنگ سوسائٹی میں 17 جبکہ زون فور، غوری ٹان میں 9 عمارات کو سربمہر کرکے مالکان کو نوٹسز بھی جاری کئے گئے. اس طرح مجموعی طور پر بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر 26 عمارات کو سیل کرکے مالکان کو نوٹسز جاری کئے گئے.اسلام آباد کو تجاوزات سے پاک شہر بنانے کے لئے انسداد تجاوزات مہم تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی. واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے وفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے ناجائز تجاوزات، غیر قانونی تعمیرات اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر آپریشن کرنے میں مصروف عمل ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button