آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

پاک فوج کے ساتھ رائل سعودی لینڈ فورسز کی آن جاب ٹریننگ کی اختتامی تقریب

ملتان: انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق رائل سعودی لینڈ فورسز کی پاک فوج کے ساتھ آن جاب ٹریننگ کی اختتامی تقریب ملتان میں ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تربیتی مشق 15 جنوری سے 26 فروری تک کی گئی تاکہ ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا جا سکے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں روایتی اور ذیلی روایتی آپریشنز شامل تھے، کور کمانڈر ملتان نے بطور مہمان خصوصی مشق کا مشاہدہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مہمان خصوصی نے تربیت میں حاصل کیے گئے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button