آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

سردار ایاز صادق سپیکر، غلام مصطفی شاہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی منتخب، اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق سپیکر اور پیپلز پارٹی کے غلام مصطفی شاہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھا لیا۔
قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لیے اجلاس راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا۔
نئے اسپیکر کے انتخاب کے لیے مجموعی طور پر 291 ووٹ ڈالے گئے، مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار سردار ایاز صادق نے 199 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عامر ڈوگر کو ووٹ ملے۔ صرف 91 ووٹ
نئے ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے 289 ووٹ ڈالے گئے، پیپلز پارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ نے 197 ووٹ حاصل کیے اور ان کے مدمقابل جنید اکبر نے 92 ووٹ حاصل کیے۔
راجہ پرویز اشرف نے نومنتخب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
حلف اٹھانے کے بعد نومنتخب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کا چارج سنبھال لیا۔
قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے سردار ایاز صادق سے حلف لینے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
نومنتخب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد پیپلز پارٹی کے منتخب ڈپٹی سپیکر غلام مصطفےٰ شاہ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
قبل ازیں اسپیکر ڈائس کے دائیں اور بائیں جانب دو پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے، پولنگ بوتھ پر خصوصی لائٹ لگائی گئی تھی۔
سپیکر نے پوائنٹ آف آرڈر پر عمر ایوب کو بولنے کی اجازت دی جبکہ سنی اتحاد کونسل اور آزاد ارکان نے احتجاجاً سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button