
منیلا: فلپائن کے ڈیواؤ اورینٹل صوبے میں 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے صوبہ داواؤ اورینٹل میں شام 5 بج کر 11 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 تھی۔
فلپائن کے انسٹی ٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سیسمولوجی کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز 105 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔