آج کی تازہ ترین خبریںپاکستاندنیاسائنس و ٹیکنالوجی

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

ریاض: سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا۔ سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اتوار کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں کل 11 مارچ بروز پیر یکم رمضان المبارک 1445 ہجری ہو گا۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز تراویح آج عشاء کے بعد شروع کی جائے گی۔ دوسری جانب آسٹریلیا، فلپائن، سنگاپور، انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی میں اتوار کو رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث ان ممالک میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 12 مارچ کو ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button