آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان
سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت,عطاء اللہ تارڑ
اسلام آباد – وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کے جوانوں صوبیدار یاسر شکیل اور سپاہی طاہر نواز کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دہشت گرد ملک کے امن و استحکام کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔