آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

لاہور وکلاء کا مطالبات حق احتجاج، پولیس سے شدید جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی

لاہور: وکلا نے اپنے مطالبات کے حق میں ایوان عدل سے ریلی نکالی تاہم ان کی پولیس سے جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے متعدد وکلا کو گرفتار کرلیا۔ بار ایسوسی ایشن کی کال پر وکلا نے لاہور ہائی کورٹ تک ریلی نکالی۔ وکلاء نے ہائیکورٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی تو پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کرکے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران ان کی پولیس کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں۔ وکلا نے شدید نعرے بازی کی اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔ پولیس نے احتجاج کرنے والے کئی وکلاء کو گرفتار کر لیا۔ تصادم میں ایس پی ماڈل ٹین اخلاق اللہ تارڑ سمیت 7 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ بعد ازاں وکلا جی پی او چوک پر جمع ہوئے جہاں ان کی پولیس سے جھڑپ ہوئی۔ وکلا نے احتجاج کیا اور مقدمات کی سماعت کا بائیکاٹ کیا اور عدالتیں خالی کر دیں۔ پاکستان بار کونسل نے وکلا پر تشدد کے خلاف کل ملک بھر میں احتجاج اور ہڑتال کی کال دی ہے۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کی کال کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ آئی جی نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وکلا کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائے۔ لاہور ہائی کورٹ کے ساتھ اپنے معاملات خوش اسلوبی سے حل کریں۔ لاہور کے شہریوں کے تحفظ کے لیے محاذ آرائی سے گریز کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button