آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

پاکستان بار کونسل کا سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل کمیشن بنانے کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے عدلیہ میں مداخلت کے معاملے پر سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں پاکستان بار نے سپریم کورٹ کے حاضر سروس ججز پر مشتمل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔
وائس چیئرمین کی زیر صدارت اجلاس میں عدالتی امور میں خفیہ اداروں کی مداخلت سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 معزز ججز کے خط پر غور کیا گیا۔ کونسل نے اعلان کیا کہ ہماری قوم میں ججوں کو سب سے زیادہ عزت دی جاتی ہے۔ مقدمات کا فیصلہ کرنے کی اہم ذمہ داری ججوں پر عائد ہوتی ہے۔
پاکستان بار کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے استعفے کا مطالبہ اور سوشل میڈیا پر ان کے خلاف مہم غیر ضروری ہے۔ مطالبہ ان لوگوں کے ہاتھ مضبوط کرنے کے مترادف ہے جو عدلیہ میں تقسیم چاہتے ہیں۔ ان کے استعفے کا مطالبہ نہ صرف عدلیہ کو کمزور کر دے گا بلکہ موجودہ مسائل کو حل کرنے میں بھی ناکام ہو جائے گا۔
بار کونسل نے کہا کہ ججوں نے خود ان خدشات کا اظہار کیا ہے، اس لیے سچائی کو ظاہر کرنے کے لیے غیر جانبدارانہ اور آزادانہ تفتیش ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button