پاکستانی باکسر آغا کلیم نے عالمی ٹائٹل جیت لیا

کراچی: پاکستانی نوجوان باکسر آغا کلیم نے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ میں لائٹ فلائی ویٹ ایونٹ جیت لیا۔
ورلڈ موئے تھائی چیمپئن شپ میں پاکستانی نوجوان نے ورلڈ ٹائٹل جیت لیا، تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ میں 23 سالہ آغا کلیم نے لائٹ فلائی ویٹ ایونٹ جیت لیا۔
آغا کلیم نے 51 کلوگرام کیٹیگری جیت کر پہلی فائٹ میں کرغزستان کے دو بار کے عالمی چیمپئن کو پوائنٹس پر شکست دی اور دوسری فائٹ میں نیپالی کو 50 سیکنڈ میں زیر کیا۔ چیمپئن شپ میں 40 ممالک کے 500 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
پشین، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے آغا کلیم کراچی کے ایک ٹی ہاؤس میں کام کرتے ہیں، آغا کلیم، جو ٹائیگر مارشل آرٹس اکیڈمی میں پریکٹس کرتے ہیں، مستقبل کے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کا نام روشن اور نمایاں کرنے کے لیے حکومتی سرپرستی کے خواہاں ہیں۔ بڑھا سکتے ہیں