پیرس اولمپکس: پاکستان کیلئے میڈل کی واحد امید ارشد ندیم فائنل میں پہنچ گئے
پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے کوالیفائنگ رانڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے 86.59 میٹر کی تھرو کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے پہلے مرحلے میں گروپ بی سے بھارت کے نیرج چوپڑا نے 89 میٹر کی تھرو کی اور وہ پہلے نمبر پر رہے، گریناڈا سے تعلق رکھنے والے اینڈرسن پیٹرز نے 88.63 میٹر کی تھرو کی اور وہ دوسرے نمبر پر رہے۔
پاکستان کے ارشد ندیم نے 86.59 میٹر کی تھرو کی اور وہ گروپ میں تیسرے نمبر پر رہے، برازیل کے لوئیز موریسیو دا سلوا نے 85.91 میٹر کی تھرو کی اور وہ چوتھے نمبر پر رہے، اینڈرین مارڈیر نے 84.13 میٹر کی تھرو کی اور وہ پانچویں پوزیشن پر رہے، فن لینڈ کے ایٹھیلیٹ 82.91 میٹر کی تھرو کرکے چھٹے نمبر پر رہے۔
یاد رہے کہ پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے ابتدائی رانڈ میں 32 ایتھلیٹس نے حصہ لیا، جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا، اور دونوں گروپس سے ٹاپ 6 جیولن تھرور فائنل میں پہنچ گئے۔
جیولن تھرو کے مقابلوں میں گروپ اے سے جرمنی کے جولین ویبر 87.76 میٹر کی تھرو کی اور وہ پہلے نمبر پر رہے، کینیا کے جولیس ییگو 85.97 میٹر کی تھرو کی، تیسرے نمبر پر رہنے والے چیک جمہوریہ کے جیکب وڈلیچ نے 85.63 میٹر کی تھرو کی۔
گروپ اے سے فن لینڈ کے ٹونی کیرنن نے 85.27 میٹر کی تھرو کی اور وہ چوتھے نمبر پر رہے، فن لینڈ کے اولیور ہیلینڈر نے 83.81 میٹر کی تھرو کی اور وہ پانچویں پوزیشن پر رہے، جب کہ ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو سے تعلق رکھنے والے کیشورن والکوٹ 83.02 میٹر کی تھرو کی اور وہ چھٹے نمبر پر رہے۔