خاص رپورٹسائنس و ٹیکنالوجی

اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرنے والے شہدائے پاکستان سے غداری کر رہے ہیں، حافظ نعیم

جماعت اسلامی (جے آئی) کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرنے والے شہدائے پاکستان سے غداری کر رہے ہیں۔

کراچی میں خطاب کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکا نے اقوام متحدہ (یو این) کی غزہ میں جنگ بندی کی قرار داد کو ویٹو کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی نے ثابت کردیا کہ وہ دہشت گرد ہے، وہاں کے عوام ایک طرف تو حکومت دوسری طرف ہے۔

امیر جے آئی کراچی نے مزید کہا کہ ہم غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور حماس کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، اس صدی کا سب سے بڑا واقعہ حماس کا اسرائیل پر حملہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بمباری کا سلسلہ اب رکنا چاہیے، اسرائیل صرف فلسطینی شہریوں کو مار رہا ہے لیکن وہ حماس کو ہرا نہیں پا رہا۔

حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل تمام طاقت کے باوجود القسام بریگیڈ کا نقصان نہیں کر پایا، امریکا نے اقوام متحدہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے عراق، افغانستان، ویتنام سمیت کئی ممالک کے کروڑوں لوگوں کا قتل عام کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button