پاکستانجرائم

طیبہ گل ہراساں کیس: سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال ذاتی حیثیت میں طلب

وفاقی انسداد ہراساں کرنے والے محتسب کی چیئرپرسن فوزیہ وقار نے طیبہ گل ہراساں کیس کی آئندہ سماعت پر سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت میں طیبہ گل کی سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال اور دیگر کے خلاف شکایت کی سماعت ہوئی۔
وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کی چیئرپرسن فوزیہ وقار نے کیس کی سماعت کی۔
طیبہ گل نے کہا کہ جاوید اقبال صحت یاب ہونے پر اگلی تاریخ رکھ لیں، میرے کیس کے مرکزی ملزم جاوید اقبال اور عمران ڈوگر کو بلا لیں۔
وکیل صافی نے کہا کہ طیبہ گل کی جانب سے اسی طرح کا مقدمہ درج کرنے پر میرا اعتراض لکھ دیا جائے۔
چیئرپرسن فوزیہ وقار نے کہا کہ الزامات کا جواب آئندہ سماعت پر جمع کرایا جائے، کیس کا فیصلہ وقت پر ہونا چاہیے۔
وفاقی محتسب نے جاوید اقبال اور نیب کے تفتیشی افسر عمران ڈوگر سمیت 12 ملزمان کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، کیس کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button