آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

ہمارا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، بشریٰ بی بی سے کوئی اختلافات نہیں: علی امین گنڈاپور

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے اختلافات کی خبروں کی تردید کردی۔ایک بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میرے اور بشریٰ بی بی کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں، اس حوالے سے چلنے والی تمام خبریں پروپیگنڈا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے ہیں، ہمارا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ آج خیبرپختونخوا اسمبلی میں خطاب کروں گا، جو کچھ ہوا اور مسقبل میں کیا کرنا ہے وہ سب خطاب میں بتاؤں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button