آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان
نواز شریف سے ملاقات ختم ، آصف زرداری کا پارٹی رہنماں سے مشاورت کا فیصلہ
لاہور:عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کا معاملہ، آصف زرداری اور نوازشریف کی جاتی امرا میں ہونیوالی ملاقاتختم ہوگئی۔
آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پہلے پارٹی رہنماں سے مشاورت کرکے پھر قدم آگے بڑھایا جائے گا۔
آصف زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنماں کو ملاقات کیلئے طلب کرلیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی آج جاتی امرا میں ملاقات طے تھی۔
نگران وزیر اعلی محسن نقوی کی جانب سے ثالثی کا کردار ادا کرنے پر ان کی رہائش گاہ پر شہباز شریف اور آصف علی زرداری کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات سے قبل دونوں جماعتوں کے رہنماں نے الیکشن کمپین میں تنقید پر گلے شکوے کئے۔