پاکستان

پولیس افسرکو تھپڑ مارنے کا نوٹس، الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق اعوان پیرکو طلب کرلیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات کے دوران ڈیوٹی پر موموجود پولیس افسر کو تھپڑ مارنے کے معاملے پر استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کو طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن نے پیر کو فردوس عاشق اعوان کو طلب کیا ہے۔ اس کے علاوہ متعلقہ پولیس افسرکو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں ایک پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا تھا۔ واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان کی پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کی ویڈیوسامنے آگئی۔
فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں ایک پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا تھا ۔
ایف آئی آر کے مطابق اہلکار این اے 70 سیالکوٹ میں الیکشن ڈیوٹی پر تھا۔
اس سے قبل جون 2021 میں بھی فردوس عاشق اعوان نے ایک ٹی وی پروگرام میں پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندوخیل کو تھپڑ مارا تھا اور نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button