دنیا

غزہ جنگ؛ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا

اسرائیی اقدامات سے مغربی کنارے میں امریکی شہریوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں
واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے لیے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے ان کی تذلیل کردی۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے انتخابی مہم کے لیے فنڈز دینے والے مخیر اور قابل اعتماد افراد کے ساتھ گفتگو میں غزہ سیز فائر میں سب سے بڑی رکاوٹ بننے اور فوجی کارروائی سے باز نہ آنے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
صدر جو بائیڈن نے مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرنے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو گالی دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کو مزید جنگ سے روکنا ہوگا۔
اسرائیلی وزیراعظم کے لیے نازیبا الفاظ پر جوبائیڈن کو تنقید کا سامنا بھی ہے۔ اسرائیلی حکام نے کہا کہ یہ توہین آمیز رویہ ہے جو کسی طور قابل قبول نہیں۔
دونوں رہنماں کے درمیان احترام کا رشتہ ہے۔ صدر جوبائیڈن کا وزیراعظم نیتن یاہو سے اختلاف ہے لیکن دہائیوں سے دونوں کے درمیان احترام کا رشتہ قائم ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو نشانہ بنانے پر اسرائیلی حکام اور یہودی آبادکاروں پر پابندیاں بھی عائد کرچکے ہیں
جب کہ رفح میں ممکنہ فوجی کارروائی پر نیتن یاہو سے فلسطینی پناہ گزینوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button