آج کی تازہ ترین خبریںپاکستانجرائمدنیا

مقبوضہ کشمیر میں شراب کی دکانیں کھولنےکیخلاف 3 روزہ ہڑتال کا اعلان

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں شراب کی دکانیں کھولنے کے خلاف 3 روزہ ہڑتال کا اعلان کردیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکام کی جانب سے مقبوضہ علاقے میں شراب کی فروخت کی منظوری کو کشمیری عوام نے علاقے کی اسلامی روایات کی صریح بے توقیری قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وادی میں شراب کی دکانیں کھولنا علاقے کی مذہبی اور ثقافتی شناخت پر براہ راست حملہ ہے۔کشمیریوں کا کہنا ہےکہ ایک مسلم اکثریتی علاقے میں شراب کی کھلے عام فروخت کا مقصد غیر اخلاقی رویےکو فروغ دینا ہے ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے سری نگر میں شراب کی دکانیں کھلنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں شراب نوشی کا فروغ کشمیری مسلمانوں کے ایمان اور تہذیب و تمدن حملہ ہے۔کشمیری تاجروں نے سری نگر میں شراب کی دکانوں کے خلاف احتجاج کے لیے 3 دن کی ہڑتال اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ شراب کی دکانیں کھولنا مقبوضہ جموں وکشمیرکے عوام کے لیے مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button