آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

کے پی کے حکومت وفاقی حکومت سے تصادم کی پالیسی نہیں اپنائے گی، گوہر علی خان

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر علی خان نے کہا ہے کہ علی امین گاندر پور کی قیادت میں خیبرپختونخوا کی پی ٹی آئی حکومت کا وفاقی حکومت کے ساتھ تصادم کی پالیسی اپنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاق کا حصہ ہونے کے ناطے اور پاکستانی عوام کی بہتری کے لیے کے پی حکومت وفاقی حکومت کے ساتھ تعلقات برقرار رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات پر اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن حکومتی اور ریاستی معاملات پر پاکستان کے عوام کا فائدہ سب سے پہلے آئے گا اور کے پی حکومت تمام متعلقہ معاملات پر تعاون کرے گی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ پی ٹی آئی کی پالیسی اور کے پی حکومت کی ایس آئی ایف سی کے حوالے سے کیا پالیسی ہوگی گوہر خان نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اس کی حکومت یقینی طور پر کونسل کی بات مانے گی اور ضرورت پڑنے پر تعاون کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button