آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے

۔ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، اس دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے، جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے جب کہ اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔