انٹرٹینمنٹپاکستان
ورون دھون کی مومی شخصیت مادام تساؤ سڈنی کی زینت بنتی ہے

سڈنی: بالی ووڈ اسٹار ورون دھون کا مومی پیکر سڈنی کے مادام تساؤ میوزیم کی زینت بن گیا۔
میوزیم کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ورون دھون کا مجسمہ شاہ رخ خان کے مجسمے کے ساتھ لگا ہوا ہے۔
ورون دھون کو میوزیم میں شامل کیے جانے والے بالی ووڈ کے سب سے کم عمر اداکار ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
مومی مجسمے کے لیے اداکار کی پہلی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کے مشہور گانے ڈسکو دیوانے کی تھیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ورون دھون اپنی نئی فلم تھیری میں نظر آئیں گے جس کی ہدایات ایٹلی کمار دے رہے ہیں۔