آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان
آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات، قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملاقات کی۔ وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد شہباز شریف کی آرمی چیف سے یہ پہلی ملاقات ہے۔ جس میں جنرل عاصم منیر نے انہیں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران پاک فوج کے پیشہ ورانہ اور سیکیورٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا