پاکستان کی تباہ کن بولنگ، نیوزی لینڈ 90 رنز پر ڈھیر
دوسرا T20؛ راولپنڈی: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 91 رنز کا ہدف دے دیا۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹیم 18.1 اوورز میں 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ شاہین شاہ آفریدی نے 3، محمد عامر، ابرار احمد اور شاداب خان نے بالترتیب 2 اور 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ نیوزی لینڈ کا کوئی بھی بلے باز پاکستانی باؤلرز کے سامنے نہ ٹھہر سکا، مارک چیپ مین 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کول میکونچی 15، فاکس کرافٹ 13، ٹمز سیفرٹ 12 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر، جیکب ڈفی 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، نیوزی لینڈ کا کوئی اور کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔ نیوزی لینڈ: مائیکل بریسویل (کپتان)، مارک چیپ مین، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لِسٹر، کول میک کونچی، جیمز نیشم، ٹم رابنسن، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، ایش سودھی، پاکستان: بابر اعظم (کپتان) سعید ایوب، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، عثمان خان، افتخار احمد، محمد عرفان خان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر، ابرار احمد، شامل ہیں۔