آج کی تازہ ترین خبریںکاروبار
اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 72 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال

کراچی: سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں 862 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 100 انڈیکس 72 ہزار 764 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1244 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ ہی اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 71 ہزار 902 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔