آج کی تازہ ترین خبریںدنیا

بھارتی فوج کی گاڑی نے مسافر بس اور کار کو کچل دیا۔ 2 ہلاک اور 15 زخمی

ممبئی: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتی فوج کی تیز رفتار گاڑی سامنے سے آنے والی مسافر بس اور کار سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ بھارتی فوج کے زخمی اہلکاروں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تصادم اتنا خوفناک تھا کہ فوجی گاڑی کے اگلے حصے میں آگ لگ گئی اور مسافر بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا جس میں ڈرائیور اور کلینر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ کہ گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ حادثے کا شکار ہونے والی بھارتی فوج کی گاڑی اہلکاروں کے ساتھ بھوپال جا رہی تھی۔ اچانک زور دار دھماکہ ہوا اور تیز رفتار گاڑی ہائی وے پر آنے والی گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔ بھارتی فوجی گھبرا گئے اور حادثے کو دہشت گردی کا واقعہ سمجھنے لگے۔ مزید اہلکاروں کو بھی بلایا گیا تاہم تحقیقات سے ثابت ہوا کہ حادثہ فوجی گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے پیش آیا۔ زخمیوں میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی شامل ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button