آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

پنجاب میں تیتر اور نایاب پرندوں کی آن لائن فروخت کرنیوالے یوٹیوبرکا نیٹ ورک پکڑا گیا

پنجاب میں تیتر اور نایاب پرندوں کی آن لائن فروخت کرنے والے یو ٹیوبر کا نیٹ ورک پکڑا گیا۔

سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب کی ہدایت پر لاہور سمیت پنجاب میں جنگلی حیات کو غیر قانونی قید میں رکھنے کے خلاف کومبنگ آپریشن جاری ہے۔

محکمہ جنگلی حیات نے لاہور کے علاقے چوہنگ سے تیتر اور نایاب پرندے تحویل میں لےکر یو ٹیوبرکو گرفتار کرلیا جب کہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

حکام کے مطابق ملزم نواب شاہ سے تیتر منگوا کر لاہور سمیت پنجاب میں آن لائن بیچ رہا تھا۔تیتروں کی مختلف اقسام کو بحالی کے لیے لاہور سفاری میں منتقل کیا جائےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button