پولیس کا چوروں کے خلاف کریک ڈائون’2رکنی گینگ گرفتار’نقدی’اسلحہ برآمد
لالہ موسیٰ(ڈسٹرکٹ انچارج) تھانہ رحمانیہ پولیس کا چوروں ڈکیتوں کے خلاف کریک ڈائو ن، ریکارڈ یافتہ 2رکنی علی گینگ گرفتار، نقدی رقم 80ہزار روپے, قیمتی موبائل فون, پسٹل 30بور اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد۔، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ نے ضلع بھر میں چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹاسک دے رکھا ہے، اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سرکل لالہ موسی چوہدری محمد اکرم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ انسپکٹر محمد ریاض نے محمد شہزاد بٹ Asi, دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ریکارڈ یافتہ 2رکنی علی گینگ گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے نقدی رقم 80ہزار روپے، قیمتی موبائل فون اور اسلحہ پسٹل 30بور سمیت وقوعہ میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل بھی برآمد کر لیا، ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ اسلحہ کے زور پر شہریوں سے نقدی اور موبائل فون چھینتے تھے، گرفتارملزمان میں,1وجاہت علی عرف علی چیمہ ساکن منڈ، 2عبدالسمیع ساکن عادوال شامل ہیں، گرفتار ملزمان گجرات پولیس کو درجن سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے