آج کی تازہ ترین خبریںانٹر نیشنلپاکستان

”بات چیت کا دور ختم ”بھارتی وزیرخارجہ کا بیان آ گیا!

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مستقل بات چیت کا دور ختم ہو چکا ہے۔جے شنکر نے نئی دلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کامسئلہ آرٹیکل 370 نے ختم کر دیا ہے، اب سوال یہ ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ کس قسم کے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاملات چاہے مثبت ، سمت میں جائیں یا منفی، ہم رد عمل دیں گے، ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے نہیں رہیں گے، پاکستان کے ساتھ مستقل بات چیت کا دور ختم ہو چکا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب پاکستان بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اکتوبر میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دے چکا ہے تاہم پاکستان کی جانب سے تاحال اس کا کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button