آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

جاوید بٹ قتل کیس ، عدالت نے قیصر بٹ کی چھ نومبر تک عبور ی ضمانت منظور کر لی

سیشن کورٹ لاہور میں طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ قتل کیس میں قیصر بٹ کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، عدالت نے شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا ۔ایڈیشنل سیشن جج نے قیصر بٹ کی عبوری ضمانت پر سماعت کی درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مخالفت کے باعث مقدمے میں نامزد کیا گیا ۔ جاوید بٹ کے قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ شامل تفتیش ہوکر پولیس کو حقائق سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں ۔ عدالت عبوری ضمانت منظور کرے ۔ عدالت نے چھ نومبر تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی اور آئندہ سماعت پر پولیس سے رپورٹ مانگ لی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button