ارجن سے بریک اپ کے بعد ملائیکہ کی ذومعنی پوسٹ
بالی وڈ اداکار ارجن کپور سے بریک اپ کے بعد ملائیکہ اروڑا کی ذومعنی پوسٹ سامنے آئی ہے۔ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کی راہیں جدا ہوگئی ہیں جس کی تصدیق خود ارجن نے کی ہے۔گزشتہ دنوں ایک تقریب میں ارجن کپور کے اسٹیج پر آنے کے بعد ملائیکہ کے نام کے نعرے لگے جس پر اداکار نے کہا کہ وہ اب سنگل ہیں۔بریک اپ کے بعد ملائیکہ کی ذومعنی سوشل میڈیا پوسٹ سامنے آئی جسے ان کے مداح ارجن کے ساتھ ہونے والے بریک اپ سے جوڑرہے ہیں جب کہ اداکارہ کی پوسٹ وائرل بھی ہورہی ہے۔اداکارہ نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ ’ایک لمحے کے لیے دل کو چھونا زندگی بھر کے لیے روح کو چھو سکتا ہے‘۔اس کے ساتھ ہی ملائیکہ نے اپنے چاہنے والوں کو صبح بخیر کہا۔واضح رہے ملائیکہ اور ارجن نے 2018 میں ڈیٹنگ شروع کی تاہم انہوں نے اپنے تعلقات کو کئی عرصے تک چھپا کررکھا۔دونوں کے تعلق کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد ان کی شادی کے حوالے سے بھی افواہیں سرگرم رہیں تاہم جوڑے کی جانب سے کبھی بھی شادی کی افواہوں پر ردعمل نہیں دیا گیا۔گزشتہ ماہ ملائیکہ کے والد انیل مہتا کی خودکشی پر ارجن کپور اداکارہ سے ملنے گھر بھی آئے تھے۔