آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

پشاور ہائیکورٹ: علی امین کو تین ہفتوں تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں 3 ہفتوں کی توسیع کردی۔پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیلات کےلیے دائر درخواست پر سماعت کی۔عدالت میں دلائل دیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں مذاکراتی میٹنگ کےلیے گئے ہیں، وہ پیش نہیں ہوسکتے اس لیے استثنیٰ کی درخواست دائرکی ہے۔ سماعت کے بعد پشاورہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کی حفاظتی ضمانت میں 3 ہفتوں کی توسیع کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11 فروری تک ملتوی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button