پاکستانعلاقائی

نوجوانوں کو پیٹرول اور ڈنڈے دینے والا آپ کا ہمدرد نہیں، مریم نواز

سیالکوٹ: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کو پیٹرول اور ڈنڈے دینے والا آپ کا ہمدرد نہیں۔
مسلم لیگ(ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے جلسہسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف آج دوسری بار سیالکوٹ آئے ہیں، مسلم لیگ(ن) سیالکوٹ کے عوام کے مشکور ہیں۔سیالکوٹ کے وفاداروں کی مثال نہیں ملتی۔
مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل پیٹرول بم نہیں، آئی ٹی اسٹارٹ اپس ہے، بچوں کو ریاست پر حملہ کرنے کے لیے گمراہ کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے نوجوان جیلوں میں سڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ کا مقدر باعزت روزگار، اچھے کالج اور اسکول ہیں، 8 فروری کو کوئی مسلم لیگی ووٹر گھر نہ بیٹھے، شیر پر مہر لگائیں، جتنی زیادہ مہریں لگیں گی، ملک اتنی تیزی سے ترقی کرے گا۔
چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف نے جو وعدہ کیا وہ پورا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button