آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

خیبرپختونخوا اسمبلی: بابر سلیم سواتی اسپیکر، ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر منتخب

پشاور خیبرپختونخوا اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی سپیکر جبکہ ثریا بی بی ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہو گئیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر مشتاق غنی کی زیر صدارت ہوا جس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ خیل کو 17 ووٹ ملے۔ اس موقع پر سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے کہا کہ کل ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 106 ہے، کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔ بابر سلیم سواتی ایبٹ آباد پی کے سے 35 ہزار 213 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، وہ پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدوار تھے اور بعد ازاں سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے۔ ڈپٹی سپیکر کی حلف برداری خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے مجموعی طور پر 106 ووٹ ڈالے گئے، سنی اتحاد کونسل کی ثریا بی بی 87 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹرین کے ارباب وسیم نے 19 ووٹ حاصل کیے۔ بعد ازاں خیبرپختونخوا اسمبلی کے نومنتخب اسپیکر بابر سلیم سواتی نے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہونے والی ثریا بی بی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ قبل ازیں دو نومنتخب ارکان عبدالمنیم اور لئیق شاہ نے حلف اٹھایا۔ گزشتہ روز 5 مخصوص نشستوں پر خواتین سمیت 116 افراد نے حلف اٹھایا، آج 2 ارکان اسمبلی نے حلف اٹھایا جس کے بعد ارکان کی تعداد 118 ہوگئی ہے۔ بعد ازاں سپیکر نے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے تک ملتوی کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button