سائنس و ٹیکنالوجی

سیہون میں لعل شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

سیہون: برصغیر کے 12ویں صدی کے صوفی بزرگ سید محمد عثمان مروندی المعروف لعل شہباز قلندر کے 772ویں عرس مبارک کی تقریبات سندھ کے شہر سیہون میں شروع ہوگئیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لعل شہباز قلندر کے عرس مبارک کی تقریبات کا افتتاح کیا۔ جہاں انہوں نے لعل شہباز قلندر کے مزار پر پھول چڑھائے اور عقیدت پیش کی۔ سیکریٹری اوقاف سندھ منور مہیسر نے گورنر سندھ کا استقبال کیا۔ کمشنر حیدرآباد خالد حیدر شا اور ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دہاریجو بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی قلندر کے مزار پر حاضری دی۔ چیئرمین میلہ کمیٹی علی ذوالفقار میمن نے گورنر سندھ کو سندھی ٹوپی تحفے میں دی۔ پاکستان بھر سے عقیدت مندوں نے مخصوص سرخ اور سیاہ کپڑوں میں جشن کا آغاز کیا۔ درگاہ میں داخل ہونے والے عقیدت مندوں کی دروازے پر تلاشی لی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button