کھیل
سابق فاسٹ بولر شعیب اختربیٹی کے والد بن گئیں
کراچی: پاکستان کے مشہور سابق فاسٹ بولر شعیب اختربیٹی باپ بن گئے۔
شعیب اختر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا۔
میکائیل اور مجدد کی اب ایک بہن بھی ہے، اللہ نے ہمیں پیاری بیٹی سے نوازا ہے۔
شعیب اختر کی یہ تیسری اولاد ہے، ان سے پہلے ان کے دو بیٹے میکائیل اور مجددی ہیں۔
کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین گیند کا ریکارڈ رکھنے والے سابق فاسٹ باؤلر نے پوسٹ میں کہا۔
کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام نور علی اختر رکھا ہے اور وہ آج 19 شعبان 1445 ہجری کو نماز جمعہ کے وقت پیدا ہوئیں۔
واضح رہے کہ سابق فاسٹ باؤلر کی شادی کو دس سال گزر چکے ہیں۔ انہوں نے 25 جون کو رباب خان سے شادی کی۔
ان کا پہلا بیٹا محمد میکائل علی نومبر 2016 میں پیدا ہوا، اللہ نے انہیں تین سال بعد ایک اور بیٹے سے نوازا اور اب ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔