کشتی حادثے میں ڈوبنے والے چار ماہی گیروں کی لاشیں مل گئی ہیں۔ کراچی: بحیرہ عرب میں 6 روز قبل لانچ کو پیش آنے والے حادثے میں ڈوبنے والے 4 ماہی گیروں کی لاشیں مل گئی ہیں۔ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق 100 گھنٹے سے زائد تلاش کے بعد پی ایم ایس اے جہاز رحمت کے عملے کو حجامارو کریک کے قریب چار لاپتہ ماہی گیروں کی لاشیں ملیں۔ ماہی گیروں کی لاشوں کو شناخت اور ان کے لواحقین تک پہنچانے کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے جب کہ باقی لاپتہ ماہی گیروں کی لاشوں کی تلاش کے لیے پاک بحریہ اور مقامی ماہی گیروں کی مدد سے سرچ آپریشن جاری ہے۔ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے لیے کیے گئے اس آپریشن میں انھیں پاک بحریہ کا تعاون حاصل تھا۔ 5 مارچ کو بحیرہ عرب میں الاسد علی (2377-B) نامی لانچ حجامارو کریک کے قریب ڈوب گئی اور اس میں سوار ماہی گیر لاپتہ ہو گئے۔ لاپتہ ماہی گیروں کے اہل خانہ نے تلاش میں تاخیر پر ابراہیم حیدری میں احتجاج بھی کیا۔
Related Articles
Check Also
Close