واشنگٹن: امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ صدر بائیڈن نے رفح میں اسرائیل کے فوجی آپریشن اور فضائی حملوں کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رفح میں 13 لاکھ فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے، اسرائیلی حملوں سے ان کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے۔
کہ صدر جو بائیڈن نے یہ فیصلہ رفح میں معصوم شہریوں کی جانوں کو لاحق خطرات کے پیش نظر کیا ہے۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کو رفح میں موجود 13 لاکھ پناہ گزینوں کے بارے میں تشویش ہے جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
فوجی آپریشن اور فضائی حملوں کے بغیر بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا اندیشہ ہے۔
ادھر سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے کہا کہ غزہ میں کئی پیچیدہ مسائل کی وجہ سے جنگ بندی کے معاہدے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
دوسری جانب قطر نے بھی جنگ بندی کے فوری امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فریقین اب تک جنگ بندی کے معاہدے پر نہیں پہنچ سکے۔
واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ 65 ہزار زخمی ہیں۔
شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف خواتین اور بچے ہیں۔