غزہ میں 5 ماہ سے جاری جنگ کے باعث تقریباً 23 لاکھ فلسطینی رفح کیمپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ اسرائیل نے رفح میں عارضی کیمپوں میں مقیم لاکھوں فلسطینیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کی منظوری دے دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ نیتن یاہو نے رفح آپریشن کی منظوری دے دی ہے۔ غزہ میں 5 ماہ سے جاری جنگ کے باعث تقریباً 23 لاکھ فلسطینی رفح کیمپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے قیدیوں کی رہائی کے لیے ایک اور وفد قطر بھیجا ہے، تاکہ جنگ بندی کا امکان ہو۔ رفح میں فوجی آپریشن ریڈ لائن ہو گا لیکن اسرائیل کا ساتھ نہیں دے گا: بائیڈن فرانسیسی صدر نے رفح میں ممکنہ اسرائیلی فوجی آپریشن کی مخالفت کی۔ اسرائیل کی جانب سے رفح میں زمینی کارروائی کے فیصلے کی برطانیہ، سعودی عرب اور امارات سمیت کئی ممالک نے مذمت کی ہے۔ حماس نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے لیے اپنا منصوبہ پیش کیا جس میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی بھی شامل ہے۔ ان میں جنگ بندی، غزہ میں فلسطینیوں کی واپسی اور صہیونی افواج کے ہاتھوں قید فلسطینیوں کی رہائی شامل ہے۔ تاہم اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطین کی پیشکش کو ٹھکرا دیا۔ اقوام متحدہ کے علاوہ امریکہ، برطانیہ اور جنوبی افریقہ سمیت کئی ممالک نے رفح میں اسرائیل کی ممکنہ کارروائی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
Related Articles
Check Also
Close