پاکستاندنیا

یمن کے علاقے میں ایک تجارتی بحری جہاز پرفائرنگ کے بعد آتشزدگی:برٹش میری ٹائم اتھارٹی

امریکی فوج نے جمعرات کے اوائل میں اعلان کیا تھا کہ اتحادی طیاروں نے حوثیوں کا ایک ڈرون اور کشتی تباہ کر دی ہے۔
برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی کمپنی ایمبرے نے جمعرات کے روز بتایا ہے کہ ایک تجارتی بحری جہاز کو یمن کے علاقے نشطون سے تقریبا 109 ناٹیکل میل جنوب میں ایک کشتی سے گولیاں چلنے کی اطلاع ملی۔
برٹش میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی نے کہا کہ اسے ایک بحری جہاز اور ایک چھوٹی کشتی کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی اطلاع ملی ہے جو یمنی بندرگاہ نشطون سے 102 ناٹیکل میل جنوب مشرق میں اس کے قریب پہنچی تھی۔
برطانوی میری ٹائم اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ چھوٹی کشتی فائرنگ کے تبادلے کے بعد علاقے سے نکل گئی، جبکہ جہاز اور اس کا عملہ ٹھیک ہے اور یہ اپنی منزل کی جانب سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔
اتھارٹی نے علاقے سے گزرنے والے جہازوں کو محتاط رہنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دینے کا مشورہ دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button