پاکستاندنیا

غزہ میں امدادی کارکنوں کی ہلاکت پر امارات نے اسرائیل سے تمام سفارتی تعلقات معطل

اماراتی سفیر محمد الخواجہ نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ امدادی کارکنوں کی ہلاکت سیاہ ترین دن ہے۔
متحدہ عرب امارات نے غزہ میں ایک غیر ملکی خیراتی ادارے کے 7 کارکنوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیل کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات معطل کر دیے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل میں اماراتی سفیر محمد الخواجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امدادی کارکنوں کی ہلاکت سیاہ ترین دن ہے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور اردن کے شاہ عبداللہ کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی عرب اور اردن کے رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل کی بنیاد پر سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
غزہ میں شہریوں کی حفاظت کریں یا امریکی امداد سے محروم ہو جائیں، بائیڈن کا نیتن یاہو کو الٹی میٹم
غزہ: اسرائیلی حملے میں ایک غیر ملکی این جی او کے امدادی کارکن ہلاک ہوگئے۔
اسرائیلی صدر کے افطار ڈنر میں متحدہ عرب امارات کے سفیر کی شرکت
دوسری جانب اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے مسلمان رہنماؤں اور سفارت کاروں کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں اسرائیل میں اماراتی سفیر محمد الخواجہ نے بھی شرکت کی۔
افطار ڈنر میں شمالی اسرائیل کے شہر ناصرت سے تعلق رکھنے والے مسلمان عرب رہنما علی سالم نے بھی شرکت کی اور اسرائیل سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
اسرائیل نے 7 اکتوبر کے بعد پہلی بار شمالی سرحد کو کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی دباؤ کے پیش نظر اسرائیل کی سیکیورٹی کابینہ نے غزہ کی شمالی سرحد کھولنے کی منظوری دے دی۔
اسرائیل نے 7 اکتوبر کے حملے کے بعد پہلی بار شمالی سرحد کو کھولنے کی منظوری دی ہے۔
اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے اشدود بندرگاہ کے استعمال کی بھی منظوری دی۔
امریکی میڈیا کے مطابق اشدود بندرگاہ کے کھلنے سے مزید انسانی امداد غزہ میں داخل ہو سکے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button