آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان

اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے تاہم دورے کی تاریخوں کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق 2019 کے بعد سعودی ولی عہد کا یہ پہلا دوطرفہ دورہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کے دورے سے متعلق انتظامی امور کی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے سعودی مہمان کی آمد تک بیرون ملک کہیں نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رواں ہفتے پاکستان کے متوقع دورے میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے فیصلوں پر عمل درآمد کی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ رواں ہفتے کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button