آج کی تازہ ترین خبریںعلاقائی

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا جناح چوک، جناح روڈ، جناح ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ

گجرات: ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اتوار کے جناح چوک، جناح روڈ، جناح ڈسپوزل اسٹیشن، جی ٹی ایس چوک سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، بارش کے پانی کے نکاس کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بتایا ہے کہ شہر بھر میں صفائی ستھرائی و نکاس کا کام مکمل کیا جا رہا ہے، ڈسپوزل اسٹیشن کی استعداد کو مانیٹر کیا جا رہا ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز فنکشنل ہیں، اور پوری استعداد کے مطابق چل رہے ہیں۔ شہر سے پانی کی نکاسی کے لئے بہترین اقدامات کئے گئے ہیں، بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے لئے ڈسپوزل اسٹیشنز، سیوریج لائنوں، نالوں کی مسلسل صفائی یقینی بنائی جارہی ہے شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ شہری شکایات اپنی متعلقہ میونسپل کمیٹی اور گجرات شہر کے شہری اپنی شکایات میونسپل کارپوریشن گجرات کے شکایات سیل میں درج کروا سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button