پاکستاندنیا

فلسطینی صدر نے محمد مصطفیٰ کو ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کیا

یروشلم: فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے ملک کے نئے وزیراعظم کے لیے محمد مصطفیٰ کے نام کا اعلان کردیا۔ فلسطین کے نئے وزیر اعظم ایک ماہر معاشیات اور معروف کاروباری شخصیت ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے نئے وزیراعظم محمد مصطفیٰ ملک ایک کامیاب اور معروف کاروباری شخصیت اور ماہر اقتصادیات ہیں۔ اب وہ ملک کی ٹیکنوکریٹ حکومت کی سربراہی کریں گے۔ امریکی تعلیم یافتہ محمد مصطفیٰ وزیراعظم بننے سے قبل فلسطینی صدر محمود عباس کے مشیر کے طور پر بھی کام کر رہے تھے۔ صدر اپنی معاشی پالیسیوں سے کافی خوش تھے۔ فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشتیا نے فروری میں غزہ پر اسرائیل کے حملے اور حماس کے ساتھ جنگ پر کشیدگی کے درمیان اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا۔ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ پر اسرائیل کی جاری بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ جبکہ 73 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف خواتین اور بچے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button