علاقائی

گورنمنٹ جامع ہائی سکول گجرات میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے 126ویں فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

گجرات ( ڈسٹرکٹ انچارج) رشیدہ شفیع فائونڈیشن کے زیر اہتمام سماجی شخصیت چوہدری جمشید اقبال ، چوہدری اسد اقبال فیملی کی جانب سے گورنمنٹ جامع ہائی سکول گجرات میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے 126ویں فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد میزبانی پرنسپل محمد اشرف نے کی جبکہ صدارت سینئر نائب صدر سیٹھ قمر خورشید صراف نے کی تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری اسد اقبال ، چوہدری علی جمشید تھے تقریب میں جنرل سیکرٹری رشیدہ شفیع فائونڈیشن شیخ ابرار سعید ، فنانس سیکرٹری چوہدری توصیف عبداللہ ، سیکرٹری اطلاعات عبدالستارمرزا ، سابق ایس ڈی او محکمہ بلڈنگ قمر الزمان ، ماہر تعلیم سید زبیر ، شوکت محمود ، شیخ طارق محمود، صابر رضا مغل ودیگرشریک تھے

دریںاثنا ء رشیدہ شفیع فائونڈیشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ جامع ہائی سکول گجرات میںسماجی شخصیت چوہدری جمشید اقبال ، چوہدری اسد اقبال فیملی کی جانب سے عطیہ کردہ 126ویں فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے چوہدری اسد اقبال نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب میرے لئے باعث فخر ہے کہ جس سکول میں بحثیت طالبعلم زیر تعلیم رہا آج 40سال بعد اسی سکول میں بطور مہمان خصوصی ایک ایسے پراجیکٹ کا افتتاح کر رہا ہوں جس سے ہماری نئی نسلیں مستفید ہونگی میں رب کریم کا شکرگزار ہوں کہ اُس نے معاشرے کیلئے کچھ کرنے کے قابل مجھے بنایا اس سکول کے طالبعلم اپنی تعلیم پر فوکس کریں اسی پر آپکی زندگی اور مستقبل منحصر ہے جس کے حصول کے بعد ہی آپ بہتر طریقے سے خدمت خلق کا عمل جاری رکھ کر دوسروں کیلئے کچھ کر گزریں گے انہوں نے کہا کہ میں رشیدہ شفیع فائونڈیشن کا شکر گزار ہوں جنہوں نے انسانیت کی خدمت کیلئے پانی جیسی بنیادی ضرورت پر فوکس کرکے ہر علاقے میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا بیڑہ اُٹھا رکھا ہے سینئر نائب صدر رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن سیٹھ قمر خورشیدہ صراف نے کہا کہ فائونڈیشن کے بانی امتیاز کوثر کے بیرون ملک ہونیکی وجہ سے انکی ذمہ داری ہم نبھا رہے ہیں رشیدہ شفیع فائونڈیشن کے بے شمار پراجیکٹ ہیں مگر شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے امتیاز کوثر نے جو گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں وہ لفظوں میں بیان نہیں کی جاسکتی ہم سب کی انکی ٹیم کا حصہ ہیں اور انہی کی قیادت میں آگے بڑھ رہے ہیں امتیاز کوثر کے جذبہ خدمت انسانیت کو دیکھتے ہوئے چوہدری جمشید اقبال فیملی بھی رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کی ٹیم کا اہم حصہ ہے جو فلٹریشن پلانٹ کیلئے ہمیشہ فنڈز دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب سے لیکر تزئین و آرائش اور مرمت کے مراحل تک ہم گہری نظر رکھے ہوئے ہیںدرحقیقت یہ کام حکومت کے ہیں لیکن بطور شہری ہم یہ ذمہ داری بہتر طریقے سے نبھارہے ہیں سکول میں فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب اور افتتاح کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ ہماری نئی نسل کو صاف پانی میسر ہوگا تبھی وہ نسل صحتمند ہوگی جنرل سیکرٹری رشیدہ شفیع فائونڈیشن شیخ ابرارسعید نے کہا کہ صدر فائونڈیشن امتیاز کوثر کی قیادت میں انکی ٹیم کی معاونت کررہے ہیںٹراما سنٹر کے منصوبے کے بعد صاف پانی کی فراہمی کیلئے یہ پراجیکٹ تیزی سے جاری ہے ابتک 126فلٹریشن پلانٹ لگائے جا چکے ہیں اور تمام ایکٹو ہیں اور بہتر حالت میں ہیں فلٹریشن پلانٹ کی خرابی اور شکایت کی صورت میں بھی فوری درستگی کا مرحلہ شروع ہو جاتا ہے تاکہ بلاتعطل شہریوں کو صاف پانی ملتا رہے اس پراجیکٹ کیساتھ اب شہر یوں کیلئے سماجی اور مخیر حضرات کے تعاون اور فائونڈیشن کے پلیٹ فارم سے ڈائیگناسٹک لیب کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے جسکا عنقریب سنگ بنیاد رکھدیاجائیگاجس سے سفید پوش طبقہ براہ راست مستفید ہو سکے گا انہوں نے کہا کہ ساڑھے چار کروڑ کی لاگت سے اراضی کا حصول ممکن بنایا جا چکا ہے جہاں سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ اور ورلڈ کلاس مشینری نصب ہو گی پرنسپل گورنمنٹ جامع ہائی سکول محمد اشرف نے کہا کہ طالبعلموں کیلئے فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کرنے پر رشیدہ شفیع فائونڈیشن اور بالخصوص چوہدری جمشید اقبال ، چوہدری اسد اقبال فیملی کے مشکور ہیں جنہوں نے ہماری ایک معمولی سی کال پر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب یقینی بنائی بلاشبہ جن لوگوں کو کار خیر کیلئے رب کریم نے چنا ہوتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے ان پر خصوصی فصل و کرم کا نتیجہ ہوتا ہے اس صدقہ جاریہ کااجر و ثواب انسان کو زندگی و آخرت میں بھی ملتا رہیگا تقریب کی نظامت کرتے ہوئے ماہر تعلیم سید زبیر شاہ نے کہا کہ گزشتہ 34سال سے سکول کے طالبعلموں کیلئے صاف پانی کا مسئلہ تھاجسے حل کرنیکا کریڈٹ رشیدہ شفیع فائونڈیشن کے صدر امتیاز کوثر اور انکی ٹیم کوجاتا ہے ہم چوہدری اسداقبال ، چوہدری جمشید اقبال فیملی کے مشکور ہیں جنہوں نے اپنے والد محمد انور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فلٹریشن پلانٹ یہاں نصب کروایا دعا کرتے ہیں کہ اس ٹیم کا نیکی کا سفر اسی طرح جاری و ساری رہے تقریب میںچوہدری علی جمشید ،جنرل سیکرٹری رشیدہ شفیع فائونڈیشن چوہدری توصیف عبداللہ ، عبدالستارمرزا ، سابق ایس ڈی او محکمہ بلڈنگ قمر الزمان ، ماہر تعلیم سید زبیر ، شوکت محمود ، شیخ طارق محمود، صابر رضا مغل دیگرموجود تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button