وزیراعظم سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی، سرمایہ کاری اور حکومتی شراکت داری سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سفیر ڈونلڈ بلوم نے آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور دونوں کے درمیان علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں حکومت پاکستان کے ساتھ شراکت داری، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات، اقتصادی اصلاحات کے لیے امریکی حمایت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تجارت و سرمایہ کاری، تعلیم، موسمیاتی صورتحال سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کی جمہوریت اور آزاد صحافت کے کلیدی کردار کے لیے امریکی حمایت کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی سفیر کے درمیان ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر بھی موجود تھے۔
امریکی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ دونوں ممالک، امریکا-
پاکستان گرین الائنس فریم ورک کے تحت موسمیاتی تبدیلی کے اقدامات کو تیز کرنے کے لیے کیسے مل کر کام کر سکتا ہے؟