آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان
ڈی آئی خان کار میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق

پشاور: تھانہ ہتھالہ کی حدود واوا پیٹرول پمپ کے قریب کار میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق خودکش کار کا ہدف ٹانک سے ڈیرہ آنے والی گاڑیاں تھیں، زخمیوں کو سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پاک فوج اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈیرہ وزیرستان روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق خودکش کار میں دھماکہ خیز مواد کی مقدار کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔