آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

ترک وزیر دفاع کا بھارت کیخلاف شاندار کارکردگی اور دفاعِ وطن پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین

ترک وزیر دفاع کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک جمہوریہ کے وزیر دفاع یاشار گولر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ملاقات میں علاقائی سکیورٹی کی بدلتی ہوئی صورتحال جاری دفاعی تعاون میں پیشرفت اور مستقبل میں ابھرتے ہوئے جنگی شعبوں میں شراکت داری کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ایئر چیف نے پاکستان اور ترکی کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک ہم آہنگی اور مشترکہ اہداف کو سراہا اور تربیت و ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبہ جات میں پیشرفت کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپس کے قیام پر بھی اتفاق کیا۔ترک وزیر دفاع نے اس موقع پر پاک فضائیہ کی جانب سے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر دلی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے حالیہ پاک-بھارت تنازع کے دوران پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی، آپریشنل تیاری اور قومی خودمختاری کے دفاع پر ایئر چیف کی قیادت کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button