آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

نواز شریف نے (ن) لیگ کی تمام مرکزی قیادت کو مری میں طلب کر لیا

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہیکہ صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران نواز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف نے ن لیگ کے مرکزی رہنماؤں کا اجلاس پیر کو مری میں بلالیا ہے۔نواز شریف نے مریم نواز کو بھی مری طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button